
دنیا بھر میں نیٹو کی تمام تنصیبات جلد ہی ترکیہ کی ایک دفاعی فرم کے تیار کردہ انٹیلی جنس انفراسٹرکچر سافٹ ویئر کا استعمال کریں گی۔
ترک سرکاری دفاعی کمپنی ایس ٹی ایم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے نیٹو کے ساتھ دو معاہدوں پردستخط کیے ہیں جسکے بعد ترک ایجنسی نیٹو کے لیے سافٹ ویئر تیار کرئے گی جو متعدد کاموں میں استعمال ہو سکے گا۔
یہ فیصلہ نیٹو کمیونیکیشنز اینڈ انفارمیشن ایجنسی (این سی آئی ) نے کیا، جو اتحاد کے رہنماؤں اور کمانڈروں کے لیے مواصلات اور معلوماتی نظام کے حصول، تعیناتی اور دیکھ بھال کا کام سنبھالتی ہے۔
ایس ٹی ایم نے نیٹو کے رکن ممالک کی کئی سرکردہ سافٹ ویئر کمپنیوں کو مقابلے میں ہرا دیا۔
دنیا بھر میں نیٹو کی تمام کمانڈز اور فوجی اڈے اپنے انٹیلی جنس کے بہاؤ کو اس سافٹ ویئر کے ذریعے منظم کریں گے جسے ایس ٹی ایم تیار اور جدید بنائے گا۔
ترکیہ کی ڈیفنس انڈسٹریز پریذیڈنسی کے سربراہ اسماعیل دمیر نے ان معاہدوں کو سراہا ، انکا کہنا تھا کہ ترکیہ اپنی سافٹ ویئر کی مہارت کو اہم بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں میں منتقل کرنے کے مرحلے پر پہنچ گیا ہے