fbpx
ozIstanbul

پاکستان: آذربائیجان کے سفارت خانے میں قومی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آذری ایمبیسی کے زیر انتظام قومی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ، سیکرٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن حمیرا احمد سمیت صحافیوں نے تقریب میں شرکت کی۔

‏اس موقع پر عمر ایوب خان، سہیل محمود اور دیگر حکام نے آذرابئجان کے عوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہمیشہ سے اذرابئجان کیساتھ کھڑے رہیں گے.

‏پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے آذربائجان کے عوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے آذربائجان حکومت کی جانب سے مسلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کے ہمیشہ سے حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا

پاکستان میں آذری سفیر  علی علیزادہ نے پاکستان کی عوام اور حکومت کا آرمینیا کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آذربائیجان نے بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ تعاون اور دوستی کا رشتہ مستقل میں مزید مستحکم ہو گا۔

آذربائیجان ہر سال 15 جون کو یوم نجات مناتا ہے 1993میں اس دن آذربائیجان کے بانی حیدر علی یوف ملک کی سپریم کونسل کے چیر مین منتحب ہوئے اور ملک  کو خانہ جنگی سے محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوئے۔

اکتوبر 1991 میں آزادی حاصل کرنے کے بعد آذربائیجان ہمسایہ ملک آرمینیا  سے جنگ میں ملوث ہو گیا۔

پچھلا پڑھیں

طالبان کا ترکی سے اپنی فوجیں افغانستان سے نکالنے کا مطالبہ

اگلا پڑھیں

آسکر نامزد یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی اداکار نے فلموں میں مسلمانوں کے کردار کو منفی دکھانے کے خلاف مہم کا آ غاز کر دیا

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے