turky-urdu-logo

پاکستان: آذربائیجانی رہنما حیدر علی یوف کی یاد میں تقریب کا انعقاد

آذربائیجان کے قومی رہنما  حیدر علی یوف  کی 19 ویں برسی کے موقع پر پاکستانی دارالحکومت اسلام آبادکے سفارت خانے  میں نجی یونیورسٹی کے تعاون سے  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کا عنوان ” بین الریاستی تعلقات کی ترقی میں شخصیت کا کردار: حیدر علی یوف  اور محمد علی جناح”  کے موضوع پر رکھا گیا۔

پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے  شرکاء کو دونوں ممالک کے رہنماوں کی خدمات سے آگاہ کیا۔

آذربائیجانی سفیر نے پاکستان میں آذربائیجان کے سفارتخانے میں استعاراتی طور پر حیدر علی یوف کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پودا بھی لگایا گیا۔

تقریب میں آذربائیجان اور پاکستان سے متعلقہ کتابی نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا۔

Read Previous

یونان کے غیرمنطقی اور غیر قانونی مطالبات کشیدگی میں مستقل اضافہ کر رہے ہیں ،ترک وزیر دفاع

Read Next

افغانستان:کابل میں ہوٹل پر حملہ

Leave a Reply