ترک وزیر دفاع حلوصی آقار کی زیرِ قیادت ترک مسلح افواج کے کمانڈروں اور یونٹ کمانڈروں کی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
ترک وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ یونان کے غیرعقلی، غیرمنطقی اور غیر قانونی مطالبات اور دعوے، اقدامات اور جارحانہ بیانات کشیدگی میں مستقل اضافہ کر رہے ہیں۔
ترک وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ اچھے مستقبل کے خواہشمندوں کو ماضی اور حال کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترک مسلح افواج سرحدوں کا دفاع کر رہی ہیں، دہشت گردی کا اس کے گڑھ میں قلع قمع کر رہی ہیں اور اندرونِ ملک اور سرحد پار تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ "ہم، محکم عزم اور مصمّم ارادے کے ساتھ اپنے بحری و فضائی حقوق کا دفاع کر رہے ہیں۔ یہی نہیں علاقائی اور عالمی امن میں کردار ادا کرنے کے لئے بھی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں”۔
بحیرہ ایجئین اور مشرقی بحیرہ روم کے تازہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ” یونان، غیر عقلی، غیر منطقی اور غیر قانونی مطالبوں اور دعووں، اقدامات اور جارحانہ بیانات کی وجہ سے بڑھتی ہوئی کشیدگی میں مزید اضافے کے لئے، جو بن پڑ رہا ہے کر رہا ہے یونان کو سفارتی شعبے اور فیلڈ میں بھی اس کی تمام حق تلفیوں اور غیر آئینی کاروائیوں کا، ضروری جواب دیا جا رہا ہے
ہمارے لیے اس موضوع پر کسی کو قسم کی چھوٹ دینا ہرگز ممکن نہیں ہے۔ ہم، بعض یونانی سیاست دانوں اور عسکری شخصیات سے، داخلہ سیاسی مقاصد سے غیر ہم آہنگ اور اشتعالی روّیوں سے فوری طور پر باز آنے، مسائل کو براستہ گفت و شنید حل کرنے پر توجہ مرکوز کرنے اور تاریخ سے سبق سیکھنے کی توقع رکھتے ہیں”۔
وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ اچھے مستقبل کے خواہش مندوں کو ماضی اور حال کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے
