fbpx
ozIstanbul

ترکی کے شہرازمیر میں پاکستان بلیوارڈ ایونیو کا افتتا ح

ترکی کے شہرازمیر میں پاکستان بلیوارڈ ایونیو کا افتتا ح کر دیا گیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی، ازمیر میں پاکستان کے اعزازی کونسل جنرل کاہت یاسر ایرن، چیمبر آف کامرس اسمبلی کے صدر سیلمی پویراز اور ازمیر چیمبر آف کامرس کے بورڈ کے صدر محمود اوزگنر نےشرکت کی۔

ازمیر کے میئر تونک سوئیر نےاہم کاروباری اور مالیاتی مرکز میں پاکستان بلیوارڈکا افتتاح کیا جو 1.5 کلومیٹر طویل سٹریٹ پر پھیلاہوا ہے ۔

سفیر سائرس سجاد قاضی نے ازمیر کلتورپارک میں قائم کئے گئے پاکستان پویلین کا دورہ کیا،جہاں ترکی کا پہلا بین الاقوامی میلہ منعقد کیا گیا۔

بعدازاں پاکستان کے سفیر نے ازمیر کے میئر سے ملاقات کی اورپاکستان بلیوارڈ ایونیو کے افتتا ح پر ازمیر میونسپلٹی اور ترک عوام سے اظہار تشکر کیا جس سے پاکستان اور ترکی کے درمیان ثقافتی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

انہوں نے عوامی سفارت کاری کے شعبے میں مزید مواقع سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پچھلا پڑھیں

پاکستان: ملک بھر میں 144 واں یوم اقبال

اگلا پڑھیں

پاکستان: ترکی سے فارغ التحصیل طلباء کے لیے تقریب منعقد

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے