ozIstanbul

پاکستان: ترکی سے فارغ التحصیل طلباء کے لیے تقریب منعقد

تر کی پاکستان ایلومنائی کی طرف سے ترکی سے فارغ التحصیل طلباء کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کے ساتھ ساتھ پاکستان کی جانب سے مختلف اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

تقریب میں  اسلام آباداسٹینٹ کمیشنرانیل سید، پاکستان بیت المال کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھر ، پاکستان ائرفورس کے ائر واس مارشل اسدا کرام،اسلام آباد چیمبر کامرس کے صدر محمدشکیل صاحب نے شرکت کی ۔ پاکستان میں موجودتر کی کے مختلف ادارے پاک ترک سکولنگ سسٹم ،ٹکا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پاکستان میں موجود ناردرن سائپرس کی چیف مشن مس دلشادیشنول ، اور ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل نے بھی شرکت کی ۔

سفیر نے خطاب کے دوران تر کی ایلومنائی کو ہرقسم کے کام میں یکجہتی اور معاونت کا اظہار کیا جس سے ترکی اور پاکستان کے تعلقات کو فروغ مل سکے۔ پروگرام میں خصوصی طور پر ڈاکٹر علامہ اقبال کی پیدائش کی مناسبت سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ایلومنائی کے صدرسیف الاسلام نے کہا ایلومنائی دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو بڑھانے کے لئے مثبت اوراہم رول ادا کر سکتے ہیں ۔ ترکی ایلومنائی پاکستان کے لیے ایک اثاثہ سے کم نہیں جو کہ پاکستان کی ترقی میں دلجوئی کے ساتھ کام کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پروگرام کے آخر میں ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل کی جانب سے پاکستانی اداروں کے سر براہان کو پاکستانی ثقافتی چا در پیش کی گئی اور ایلومنائی کے صدرسیف الاسلام خان کی جانب سے سائپرس کے ہائی کمیشنر کو اور دوسرے ترک اداروں کے سربراہان کو آج کے دن کے یادگار کے طور پر ثقافتی چادر پیش کی گی ۔

پچھلا پڑھیں

ترکی کے شہرازمیر میں پاکستان بلیوارڈ ایونیو کا افتتا ح

اگلا پڑھیں

پاکستان میں اخلاقیات کے ساتھ معیشت بھی تباہ ہو رہی ہے،وزیر اعظم عمران خان

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے