پاکستان تحریکِ انصاف کے مظاہرین جب ڈی چوک پر پہنچے تو پاکستان کی مسلح افواج کے جوانوں نے اُنہیں گلے سے لگا لیا۔ ڈی چوک میں سیکیورٹی کے لیے تعینات پاک فوج کے اہلکاروں نے اعلان کیا کہ ہم اپنی عوام کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کریں گے۔ ڈی چوک پر جب مظاہرین کنٹینرز پر چڑھے تو عوام نے پاک فوج کے جوانوں کو گلے سے لگایا اور سیلفیاں بنائیں۔
پی ٹی آئی کے کارکنان احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟
24 نومبرسے شروع ہونے والے احتجاج کا مقصد بانی پاکستان تحریکِ انصاف اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی رہائی ہے۔ 24 نومبر کو پاکستان بھر سے پی ٹی آئی کے کارکنان سڑکوں پر اسلام آباد کے لیے نکلے ۔ پنجاب میں اسلام آباد جانے والے تمام رستے حکومت کی جانب سے بند کر دیے گئے۔
خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کارکنان کا قافلہ آج صبح اسلام آباد پہنچا۔ اس دوران مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان چند جھڑپیں بھی دیکھی گئیں۔ جن میں دونوں اطراف کے کئی افراد کو نقصان پہنچا۔