Turkiya-Logo-top

افغان امن معاہدے پر پاکستان اور افغان رہنماوں کا اجلاس مکہ مکرمہ میں ہوا

مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے تحت افغان امن معاہدے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں پاکستان اور افغانستان کے علما نے شرکت کی۔

اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے سفیر  رضوان شیخ نےکہا کہ پاکستان نے افغانستان کے جنگی حالات میں لاکھوں افغان خاندانوں کی مہمان نوازی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دانشوروں کو ان گروپوں کو امن پر راضی کرنے کی کوشش کرنی ہوگی جو آج بھی امن پر یقین نہیں رکھ رہے۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر بلال اکبر نے کہا کہ  افغان امن کی صورت میں علاقے میں پائیدار امن کے قیام کو تقویت ملے گی، افغانستان میں امن کی خوشی سب سے زیادہ پاکستان کو ہوگی۔

افغان سفیر کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ میں کانفرنس کا مقصد 4 عشروں سے جاری جنگ کا خاتمہ ہے ، مکہ کا نفرنس ،جنگ اور تباہی کو ترجیح دینے والے عناصر کے نام کھلا پیغام ہے۔

Read Previous

فلسطین پر اسرائیلی مظالم جاری ، اسرائیلی فوج کی کاروائی سے مغربی کنارے میں 3 فلسطینی شہید

Read Next

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو کورونا کی فائزر ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ

Leave a Reply