fbpx
ozIstanbul

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو کورونا کی فائزر ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ

بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں اور حاجیوں کو کورونا وائرس کی فائزر ویکسین نہیں لگائی جاسکےگی۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ کوویکس معاہدہ آڑے آگیا ہے جس کے تحت فائزر ویکسین صرف کم قوت مدافعت والوں کو لگ سکتی ہے اور یہ ویکسین بیرون ممالک کام،تعلیم اور حج پر جانے والوں کو نہیں لگ سکےگی۔

حکام کاکہنا ہے کہ حکومت نے فائزر صرف کم قوت مدافعت والے افرادکو لگانے کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ کوویکس کے ساتھ معاہدےکو مدنظر رکھتے ہوئےکیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہےکہ پاکستان کوویکس معاہدے کی پاسداری کرنےکا پابند ہے ،فائزر ویکسین کم قوت مدافعت والے افراد کو ہی لگائی جائے گی جب کہ دائمی امراض کے شکار افراد بھی ویکسین لگواسکیں گے۔

خیال رہےکہ اس سے پہلے حکومت نے اعلان کیا تھا کہ فائزر بیرون ممالک ورک ویزے ،تعلیم کے لیے جانے والے افراد اور حاجیوں کو لگائی جائےگی کیونکہ سعودی عرب اور بیشتر ممالک نے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے چینی ویکسین کی منظوری نہیں دی ہے جو پاکستان میں لگائی جارہی ہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق کوویکس کے تحت پاکستان کو فائزر ویکیسن کی ایک لاکھ سے زائد خوراکیں ملی ہیں۔

پچھلا پڑھیں

افغان امن معاہدے پر پاکستان اور افغان رہنماوں کا اجلاس مکہ مکرمہ میں ہوا

اگلا پڑھیں

پی ایس ایل: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 10 زنز سے شکست دے دی

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے