turky-urdu-logo

ترکیہ اور پاکستان کے بچوں کے لیے مصوری کے مقابلے کا انعقاد

یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد اور پاکستان میں ترک سفارت خانے کے اشتراک سے 23 اپریل کو قومی یوم حاکمیت اور بچوں کے دن   کی مناسبت سے ایک خصوصی مصوری کا مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب اس دن کی 105ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے، جو مصطفیٰ کمال اتاترک نے دنیا بھر کے بچوں کے لیے امن، اتحاد اور دوستی کی علامت کے طور پر منسوب کیا تھا۔

اس سال کے مقابلے کا موضوع ‘پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی اور بھائی چارہ’ رکھا گیا ہے، جس کا مقصد نوجوان فنکاروں کو اپنے فن کے ذریعے دونوں ممالک کے گہرے ثقافتی اور تاریخی تعلقات کی عکاسی کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

مصوری مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار کو1 لاکھ، دوسرے کو 50 ہزار، تیسرے کو 25 ہزار، چوتھے کو 20 ہزار اور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10 ہزار روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔

مقابلے میں شرکت24 مارچ سے شروع ہو چکی ہے۔پراجیکٹ جمع کرنے کی آخری تاریخ اپریل 13 ہے۔ نتائج کا اعلان 20 اپریل کو کیا جائے گا جبکہ انعامات 23 اپریل کو دئے جائیں گے۔

مقابلے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے، متعلقہ اداروں اور پلیٹ فارمز سے درخواست کی گئی ہے کہ، وہ اس ایونٹ کی تشہیر میں معاونت کریں۔ مقابلے کے اصول و ضوابط اور بینر تفصیلات کے لیے فراہم کردہ ای میل یا رابطہ نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

yeelahore@gmail.comm

919112103035

Read Previous

ترکیہ میں ہنگامہ ہے برپا

Read Next

استنبول میں پاکستان کے قومی دن کی شاندار تقریب

Leave a Reply