ہمارا مقصد ترکیہ کے ہر کونے تک نقل و حمل کو آسان بنانا ہے، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے افیونکراشیر سوہت روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم نے ترکیہ میں نقل و حمل اور مواصلات پر 200 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اپنے نقل و حمل کے منصوبوں کی بدولت ہم نے اپنے 81 صوبوں میں سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار اور برآمدات کو یقینی بنایا ہے۔

صدر ایردوان نے صدارتی کمپلیکس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعےروڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ترکیہ کے ہر کونے تک نقل و حمل کی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جب ہم اقتدار میں آئے تو ہمارے ملک میں محض 6ہزار1سو کلو میٹر طویل ہائی وے تھیں۔ پچھلے 20 سالوں میں، ہم نے تقریباً 23 ہزار کلومیٹر لمبی نئی سڑک بنائی ہے، جس سے یہ تعداد بڑھ کر تقریباً 29 ہزار کلومیٹر ہو گئی ہے۔

ہم نہ صرف ہائی کیلیبر کی تقسیم شدہ سڑکیں بنا رہے ہیں بلکہ اپنی دوسری سڑکوں کے معیار کو بھی بڑھا رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ترکیہ کے ہر کونے تک نقل و حمل کو آسان بنانا ہے ۔

ترکیہ کی صدی ہمارا قومی وژن ہے۔

ہم نے ترکیہ میں نقل و حمل اور مواصلات پر 200 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ہم نے نہ صرف اپنے فزیکل انفراسٹرکچر کو مضبوط کیا ہے بلکہ ان پروجیکٹس سے اپنے لوگوں کے دلوں کو بھی جوڑا ہے۔

آج ہم اپنے ملک کو دنیا کی عظیم سیاسی اور اقتصادی طاقتوں میں سے ایک بنانے کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ نیٹو میں کسی دوسری ریاست کو قبول نہیں کرئے گا جو ہمارے ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہو،مصطفی سینتوپ

Read Next

ترکیہ نے جمعہ کو قرآن کی بے حرمتی کے منصوبے پر ناروے کے سفیر کو طلب کرلیا

Leave a Reply