turky-urdu-logo

پاک ترک معارف انٹر نیشنل اسکول و کالج کے زیر اہتمام ریاضی امتحانی مقابلے کا انعقاد

پاک ترک معارف انٹر نیشنل اسکول و کالج کے زیر اہتمام ریاضی امتحانی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

ریاضی مقابلہ پاکستان کے 35 شہروں میں منعقد کیا گیا۔

مقابلے میں نجی اور سرکاری اسکولوں کے تقریبا 17 ہزار طلبہ نے شرکت کی ۔

میزمو کے نام سے مشہور یہ ریاضی مقابلہ طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سال منعقد کروایا جاتا ہے۔

معارف اسکول کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کا مقصد ریاضی جیسے مشکل مضمون میں بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، تاکہ ان میں سیکھنے کا شوق پیدا ہو سکے۔

مقابلے کے بارے میں بچوں کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کا بہت مختلف اور دلچسپ مقابلہ ہے جس میں ریاضی مضمون میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

حوصلہ افزائی کے لیے مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات تقسیم کیے گئے۔

پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعام اور پہلے مسلم ریاضی دان الخوارزمی کے نام سے منسوب ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Read Previous

اسلامی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانا ہمارے لیے نئی راہیں ہموار کرئے گا،صدر ایردوان

Read Next

جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے 17 ویں آرمی چیف کے طور پر کمان سنبھال لی

Leave a Reply