Turkiya-Logo-top

اسلامی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانا ہمارے لیے نئی راہیں ہموار کرئے گا،صدر ایردوان

COMCEC کے 38ویں وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کے ساتھ ہمارے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانا ہماری ان کوششوں کو بار آور کرے گا جس سے ہم دنیا میں موجود بحرانوں سے خود کو محفوظ رکھ سکیں گے اور ترقی کی راہ پر گامزن رہیں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کانگریس سینٹر میں اسلامی تعاون تنظیم (COMCEC) کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے 38ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہماری زبانیں، ثقافتیں اور گھر مختلف ہیں، لیکن ہم ایک ہی عظیم خاندان کے فرد ہیں۔ اپنی اس خصوصیت کے ساتھ، ہم اپنے لوگوں کے علاوہ، دنیا بھر میں موجود اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں کے لیے ذمہ دار ہیں۔ ظاہر ہے، جیسا کہ ہر خاندان میں ہوتا ہے، ہمارے درمیان وقتاً فوقتاً جھگڑے اور اختلافات پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ ایسے مسائل، جن کے بارے میں ہماری مختلف آراء یا نظریات ہیں پیدا ہو سکتے ہیں۔ جب تک کہ ہم انہیں عام معاملات کے طور پر دیکھتے ہیں جن کا سامنا ہم زندگی کے فطری ترتیب کے دوران کرتے ہیں تب تک کوئی تشویش کی بات نہیں۔ امت کی حیثیت سے ہمارا بھائی چارہ مضبوط اور اس قابل ہے کہ ہر قسم کے اختلاف اور تناؤ کو دور کر سکے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عالمی بحران، جو کہ وبائی امراض کے ساتھ شروع ہوا تھا، توانائی اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ گہرا ہوا ہے اور نئے تنازعات کے ساتھ مزید خراب ہوا ہے صدر ایردوان نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح اب تک کی بلند ترین سطح پر موجود ہے۔

کئی یورپی ممالک میں بجلی کی کٹوتی تشویش کا باعث بن چکی ہے۔

سپلائی چین میں بحرانوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل صرف عارضی طور پر حل ہوئے ہیں۔ خواہ وہ معمولی ہو یا شدید، بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات سے ہم سب متاثر ہوتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ ہم بحیثیت ترک ان اقدامات کی بدولت جو ہم نے بروقت اٹھائے ہیں اور ان پالیسیوں کی بدولت جو ہم اپنا رہے ہیں اس عمل کو کامیابی کے ساتھ سنبھالتے ہیں، اس کے باوجود ہم اس کے کچھ اثرات بھی محسوس کرتے ہیں۔

Read Previous

انسانی حقوق کے نام پر امریکہ نے ایرانی پرچم میں تحریف کر دی،ایران کی جانب سے شدید احتجاج

Read Next

پاک ترک معارف انٹر نیشنل اسکول و کالج کے زیر اہتمام ریاضی امتحانی مقابلے کا انعقاد

Leave a Reply