turky-urdu-logo

نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں ترک زبان کے شعبے کی اپ گریڈیشن کا افتتاح

نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹکا کے تعاون سے ترک زبان کے شعبے کی اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب  کا انعقاد کیا گیا۔

پاکسان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی نے اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل نمل جناب سید نادر علی، ٹکا اسلام آباد کے کوآرڈینیٹر جناب محسن بالچی اور ترک تنظیموں کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی نے کہا کہ جدید ترین سہولیات اور ٹیکنالوجی سے آراستہ ترکش زبان کے ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن ایک خوش آئند بات ہے، جس سے ترکش زبان کے ڈیپارٹمنٹ کا ماحول بہتر ہو گا ۔ مہمت پچاجی نے کہا کہ نمل یونیورسٹی میں ترکش زبان کے طالبعلم جلد ترک سفارت خانے کے توسط سے ترکیہ کی سیر کے لیے جائیں گے۔

ڈی جی نمل سید نادر علی نے کہا کہ ترکیہ زبان کے شعبے کو مزید بہتر بنانے میں ٹکا نے ہمارا ساتھ دیا، جو قابلِ تحسین عمل ہے اور یہ بات میرے لیے باعثِ فخر ہے کہ ہم نے نمل یونیورسٹی کے شعبہِ ترکش زبان کو اپگریڈ کیا ہے۔

جبکہ پاکستان میں ٹکا کے کوآرڈینیٹر محسن بالچی نے کہا کہ ٹکا نہ صرف ترک زبان کے ڈیپارٹمنٹ بلکہ نمل یونیورسٹی کے دیگر ڈیپارٹمنٹس کی اپ گریڈیشن بھی کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں سید نادر علی یعنی نمل کے ڈائریکٹر جنرل ہمارے ساتھ تعاون کریں گے

Read Previous

پاکستان:وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ترک قونصل جنرل امیر اوزبے کی ملاقات

Read Next

صدر ایردوان کی جیت دو عیدوں کے درمیان تیسری عید ہے، آصف لقمان قاضی

Leave a Reply