Turkiya-Logo-top

ناروے کے وزیر خارجہ کا دورۂ پاکستان، اسحاق ڈار سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال

ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ یہ تقریباً ایک دہائی کے بعد کسی نارویجین وزیر خارجہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

ایسپن بارتھ ایدے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر اسلام آباد پہنچے، جہاں وزارتِ خارجہ کی ایڈیشنل سیکریٹری برائے یورپ سفیر عائشہ علی نے ان کا استقبال کیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

بعد ازاں وزارتِ خارجہ میں اسحاق ڈار اور ایسپن بارتھ ایدے کے درمیان ملاقات ہوئی، جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات کیے گئے۔ بات چیت میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، قابلِ تجدید توانائی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیرِ بحث آئے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ ایسپن بارتھ ایدے نے حالیہ ایران۔امریکا تنازع کے دوران پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی کوششوں کو تعمیری قرار دیا۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں ناروے کے وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ علاقائی کشیدگی عالمی امن اور معاشی استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور امن کی کوششوں کو بھی سراہا اور پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایسپن بارتھ ایدے نے ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو دونوں ممالک کے درمیان اہم انسانی رابطہ قرار دیا اور پاکستان میں کام کرنے والی نارویجین کمپنیوں کے کردار کو بھی سراہا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

دوسری جانب اسحاق ڈار نے ناروے کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک نے تجارت و سرمایہ کاری، گرین انرجی، موسمیاتی تعاون اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ناروے کے وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب عالمی اور علاقائی سطح پر سفارتی رابطوں کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔ تقریباً ایک دہائی بعد اعلیٰ سطحی اس رابطے سے پاکستان اور ناروے کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سفارتی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کی نئی راہیں کھلنے کی توقع ہے۔

Read Previous

آذربائیجان کے سبکدوش سفیر خضر فرہادوف کے ہاتھوں پاکستانی مصنف محمد علی پاشا کی پذیرائی

Read Next

ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل پاکستان عاصم منیر سے ملاقات

Leave a Reply