Turkiya-Logo-top

اسلام آباد کلب میں “نائٹ آف تھینکس” ایونٹ، ترکیہ سفیر سمیت اہم شخصیات کی شرکت

اسلام آباد کلب میں ایک خصوصی اور پروقار تقریب “نائٹ آف تھینکس” کا انعقاد کیا گیا، ایم گلوبل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ترکیہ المنائی پاکستان کے صدر سیف الاسلام خان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستان آنے والی ترک تنظیموں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اس عشائیے کا اہتمام کیا۔

پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے اس ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ دیانت فاؤنڈیشن کے عبدالرحمان الثانی ، مذہبی امور کے مشیر ڈاکٹر عبدالرحمان آک کُش سمیت پاکستان میں سرگرم ترک امدادی تنظیموں کے نمائندگان اور متعدد اہم سماجی و فلاحی شخصیات اور دیگر مہمانان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب میں ترکیہ سے آنے والی مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، جنہوں نے اس ایونٹ کو بین الاقوامی روابط اور سماجی تعاون کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ شرکاء نے اس موقع پر مختلف ممالک کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ایونٹ کے دوران شرکاء کو ایک دوسرے سے ملنے جلنے اور مختلف تنظیموں کے درمیان تجربات کے تبادلے کا موقع بھی فراہم کیا گیا

تقریب کے دوران مہمانوں میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں تاکہ ان کی خدمات، تعاون اور شرکت کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے

“نائٹ آف تھینکس” ایونٹ کا بنیادی مقصد نہ صرف مختلف تنظیموں کو ایک جگہ اکٹھا کرنا تھا بلکہ پاکستان اور ترکیہ سمیت دیگر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا بھی تھا۔ اس نوعیت کی تقریبات مستقبل میں بھی تعاون، دوستی اور مشترکہ منصوبوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔

Read Previous

ابھرتی ٹیکنالوجیز کے ذمہ دارانہ استعمال کے بغیر عالمی استحکام ممکن نہیں، جنرل نعمان ذکریا

Read Next

پاکستان اور یورپی یونین تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق، کاجا کالاس اور شہباز شریف کی اہم ملاقات

Leave a Reply