fbpx
ozIstanbul

آکسفورڈ کی ایسٹرا زینکا ویکسین چالیس سال سے کم عمر افراد کےلیے خطرناک ہو سکتی ہے ؟

برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی محکمہ صحت کی ویکسینیشن کمیٹی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے 40 سال سے کم عمر مرد اور خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین لگانے سے روک دیا ہے۔
اس سے پہلے 40 سال سے کم عمر خواتین کو ایسٹرازینکا ویکسین نہ لگانے کی گائیڈلائن جاری کی گئی تھی، اب 40 سال سے کم عمر مردوں کوبھی ایسٹرازینکا ویکسین نہ لگانے کی گائیڈلائن جاری کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئی ہدایات ویکسینیشن کے بعد متعدد افراد میں کلاٹ( خون کے لوتھڑے) بننے کی شکایات سامنے آنے کے بعد جاری کی گئی ہیں اور 40 سے کم عمر افراد کو امریکی کمپنیوں فائزر اور موڈرنا کی ویکسین لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پچھلا پڑھیں

امریکی ریاست کولوراڈو میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ،سات افراد ہلاک

اگلا پڑھیں

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کا صحن خالی کر دیا

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے