fbpx
ozIstanbul

امریکی ریاست کولوراڈو میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ،سات افراد ہلاک

امریکی ریاست کولوراڈو میں سالگرہ کی تقریب میں ہونے والی فائرنگ سے سات افراد ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں ملزم بھی شامل۔
پولیس کے مطابق انہیں صبح بارہ بج کر آٹھارہ منٹ پر کینٹر بری موبائل ہوم پارک میں فائرنگ کی اطلاع ملی ۔
جائے واردات پر پہنچنے پر چھ افراد زندگی ہارچکے تھے جبکہ ایک شحص شدید زخمی حالت میں تھا۔
زخمی شحص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
رپورٹ کے مطابق حملہ آور سالگرہ میں شریک ایک خاتون کا سابقہ عاشق تھا ۔ مسلح شحص نے سالگرہ کی تقریب میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی۔
تقریب میں بچے بھی موجود تھے تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ پولیس حملہ آور کا مقصد جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران پولیس کا کہنا تھا کہ ” اس حادثے کو بیان کرنے کے لیے کوئی الفاظ نہیں ہیں”
پولیس چیف، شوہر، باپ دادا اور معاشرے کا فرد ہونے کی حیثیت سے میرے دل تکلیف میں ہے اور اپنوں کو کھونے والوں کے لیے نہایت غم زدہ ہے۔

پچھلا پڑھیں

سعودی حکومت نے ایس او پیز کے ساتھ حج کی اجازت دے دی؟

اگلا پڑھیں

آکسفورڈ کی ایسٹرا زینکا ویکسین چالیس سال سے کم عمر افراد کےلیے خطرناک ہو سکتی ہے ؟

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے