fbpx
ozIstanbul

ترکی: ڈسکوری چینل کی نئی دستاویزی فلم ترکی کے علاقے پاموکالے پر مبنی

ترکی کی تاریخ کا ایک اہم جز پاموکالے کے علاقے کو ڈسکوری چینل اپنی نئی دستاویزی فلم میں شوٹ کرئے گا۔

معدنیات سے بھرپور شفا بخش پانی اور قدیم سفید ٹراورٹائن ٹیرس کے لیے دنیا بھر میں مشہور، پاموکلے اور قدیم شہر ہیراپولیس 1988 سے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔

ڈسکوری سائنس چینل پر نشر ہونے والی ایک سیریز میں ہدایت کار عبدالرحمناتک اس علاقے کی بھر پور تاریخ اور مسحور کن قدرتی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

ترک فلم کمیشن کے سربراہ سیت یردامسی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ دستاویزی فلم دنیا کو اس خوبصورت علاقے میں پائی جانے والی سحر انگیز خوبصورتی کی جھلک دے کر سیاحت کو فروغ دینے کی ترکی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشن ٹیموں کو ترکی میں لانے سے سیاحت پر بہت زیادہ اثر پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دستاویزی فلم جیسے منصوبے ہمارے ملک کے قدرتی عجائبات کو دنیا بھر میں فروغ دینے میں اہم ثابت ہوں گے۔

 

پچھلا پڑھیں

سعودیہ:غیر ملکی عازمین کو عمرہ پرمٹ کیلیے موبائل ایپس متعارف کروادی گئی

اگلا پڑھیں

ترکی "عالمی گینگز” کی موجودگی کے باوجود اپنی دفاعی صنعت کو خود محتار بنا رہا ہے، صدر ایردوان

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے