پاکستان میں ترکیہ نے نئے تعینات کے گئے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے صدرِ پاکستان سے ملاقات کی اور اُن کو سفارتی سند پیش کی۔پاکستان کے صدر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ترکیہ کے نئے سفیر کو خوش آمدید کہا اور اُن کےا عزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔
تقریب میں ترجمان دفترِ خارجہ پاکستان، صدرِ پاکستان اور ترکیہ کے سفیر سمیت دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتی حکام موجود تھے۔ صدرِ پاکستان نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو سراہا ۔
ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے صدر پاکستان کو سفارتی اسناد پیش کیں۔ اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
