turky-urdu-logo

نیتن یاہو موجودہ زمانے کا ہٹلر ہے جس کے ماتھے کا سیاہ داغ کبھی نہیں مٹے گا، صدر ایردوان

ترکیہ کی وزارت انصاف نے ہفتے کے روز پانچویں بین الپارلیمانی یروشلم کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں مختلف ممالک کے پارلیمنٹیرینز نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ایردوان کا کہنا تھا غزہ کے سانحے کو پس پشت نہ ڈالا جائے ۔ ترکیہ ہر حال میں غزہ اور فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے ، یروشلم کا دفاع کرنے کا مطلب انسانیت، امن اور مختلف عقائد کے احترام کا دفاع ہے اور ترکیہ اس جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اس وقت اہلِ غزہ وحشیانہ جبر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ جدید فرعون کی تلاش میں ہمیں کہیں دور دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے بس صرف ان لوگوں کو دیکھ لیں جنہوں نے گزشتہ 203 دنوں میں 35000 فلسطینیوں کو بے رحمی سے قتل کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو نے ہٹلر کی طرح تاریخ میں اپنا نام غزہ کے قصاب کے طور پر لکھوا لیا ہے اس کے ماتھے سے یہ سیاہ داغ کبھی نہیں مٹنے والا۔

جس طرح فلسطینی تمام تر مشکلات کے باوجود 203 روز سے مزاحمت کر رہے ہیں، کوئی بھی ہم سے نسل کشی کے خلاف خاموش رہنے کی توقع نہ رکھے

صدر ایردوان نے اس بات کو دہرایا کہ ترکیہ ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔

مزید براں صدر ایردوان نے القدس (یروشلم) کے لیے لیگ آف پارلیمنٹرینز کا شکریہ ادا کیا جو انسانیت اور امن کے لیے اس مبارک جدوجہد کی حمایت کرتی ہے۔

کانفرنس میں 34 ممالک کے 2000 اراکین نے شرکت کی ، پاکستان کی جانب سے سینیٹر مشتاق حسین سید، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اور سیو غزہ کمپین کی بانی حمیرا طیبہ نے کانفرنس میں شرکت کی

Read Previous

رکے گا اب یہ سیل رواں کیونکر۔۔۔“امریکہ کے طلبہ اور نوجوانوں کی اسرائیل مخالف تحریک پر ایک سیر حاصل تبصرہ “

Read Next

بھارت:امام مسجد کو تین افراد نے تشدد کرکے قتل کردیا

Leave a Reply