turky-urdu-logo

الجزائر اور ترکیہ کا باہمی تعاون پورے خطے کے لئے معاون ہو گا،ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ کی چاوش اولو نے الجزائر کہم منصب  ‘رامتانے لامامرا’ کے ساتھ "ترکیہ۔الجزائر کمبائن پلاننگ گروپ” اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ہم نے الجزائر کے ساتھ تجارت، زراعت، ماہی گیری، صنعت، انرجی، جہاز رانی، عسکری، دفاعی صنعت، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون پرغور کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دو طرفہ تجارت میں گزشتہ سال 30 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا جو رواں سال میں 5 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان 10 بلین ڈالر کے تجارتی حجم تک رسائی کے لئے ہر طرح کے اقدامات جاری رکھیں گے۔
دنیا میں انرجی بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکیہ اور الجزائر کے درمیان قدرتی گیس کی تجارت، کان کنی اور معدنیات کی تلاش کے مشترکہ منصوبوں جیسے مختلف پہلوؤں پر انرجی تعاون جاری ہے۔ ہم نے اپنے ہم منصب کے ساتھ رسل و رسائل، بحری رسل و رسائل اور مشترکہ شپ یارڈنگ کے موضوعات کا بھی جائزہ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "دسمبر کے آغاز سے ہی دونوں ممالک کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 55 کر دی ہے جو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط میں اضافے کا سبب بنے گا”۔
انہوں نے اپنے ہم منصب کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان عسکری تعاون اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں ممکنہ اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور فیتو دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد میں الجزائر کے ترکیہ کے ساتھ بھرپور تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔
فلسطین کے معاملے میں ترکیہ اور الجزائر کے ہم فکر ہونے اور اس سوچ کے ناقابل تغیر ہونے پر زور دیتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ بحیثیت ترکیہ، ہم،فلسطینی فریقوں کے درمیان مفاہمت کے لئے، الجزائر کے قابلِ قدر اقدامات کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے اور ان کوششوں پر الجزائر کے حکام کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ لیبیا میں پائیدار امن اور استحکام کے موضوع پر بھی ہم الجزائر کے ساتھ متفق ہیں۔ انہوں نے وزیر خارجہ رامتانے کو انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

Read Previous

فیفا میں مراکش کی ایک اور شاندار فتح،کھلاڑی اللہ کے حضور سجدہ ریز

Read Next

متحدہ عرب امارت نے چاند پر لینڈنگ کے لیے خلائی مشن روانہ کردیا

Leave a Reply