turky-urdu-logo

فیفا میں مراکش کی ایک اور شاندار فتح،کھلاڑی اللہ کے حضور سجدہ ریز

فیفاورلڈکپ  کےکوارٹر فائنل میں  مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے کوارٹر فائنل میں مراکش رونالڈو کی پرتگال کو ہرا کرپہلی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

 مراکش کی جانب سے پہلے ہاف میں کیےگئےگول کو  پرتگال مقررہ وقت میں برابر نہ کرسکا۔

تاریخی فتح پر مراکشی کھلاڑی گراؤنڈ میں ہی اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوگئے۔

کھلاڑی فلسطین سے یکجیتی کے لیے فلسطینی جھنڈے اٹھائے گراؤنڈ میں گھومتے رہے۔

فتح پر مراکشی اسٹار فٹبالر اشرف حکیمی اسٹیڈیم میں موجود والدہ کے پاس پہنچے اور گلا لگا کر مبارکباد دی۔

ایک اور کھلاڑی صوفیانے بوفال نے گراؤنڈ میں والدہ کے ساتھ رقص کیا اوردیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مراکش کی ٹیم فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بن گئی  ہے۔

مراکش فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والا دوسرا مسلم ملک ہے، اس سے قبل 2002 کے ورلڈکپ میں ترکیہ سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔

سیمی فائنل میں پہنچنے پر مراکش میں جشن منایا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مراکش  کے دارالحکومت رباط سمیت دیگر شہروں میں عوام کی بڑی تعداد جیت کا جشن منانے سڑکوں پرنکل آئی۔

رپورٹس کے مطابق رباط میں نوجوان مراکشی اور فلسطینی پرچم اٹھائے سڑکوں پر گشت کرتے رہے اور کئی مقامات پر خوشی میں آتشبازی بھی کی گئی

دوسری طرف مراکش کی فتح پر  غزہ اور مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینی گھروں سے باہر نکل آئے اور جشن منایا۔

مراکش کی فتح کا جشن منانے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز ٹوٹ پڑیں۔

 

 

Read Previous

ترکیہ میں حجاب کے سلسلے میں ریفرنڈم

Read Next

الجزائر اور ترکیہ کا باہمی تعاون پورے خطے کے لئے معاون ہو گا،ترک وزیر خارجہ

Leave a Reply