turky-urdu-logo

عثمانی دور کے سلطان محمد کے اعزاز میں میوزیم کی تعمیر کا حکم؛ ترکی

ترکی کی تاریح کے سہنری دور عثمانی دور کے سلطان محمد کے اعزاز میں میوزیم تعمیر کیا جائے گا۔
شمال مغربی صوبہ ایڈیرن کے ساتلی مدرسہ میں فاتح سلطان محمد میوزیم کی تعمیر کے لیے 19 سائنس دانوں پر مشتعمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔

میوزیم کی تعمیر کے لیے منتحب کردہ مقام کو مدرسہ کہا جاتا ہے جہاں سلطان نے تعلیم حاصل کی۔ سائنس دانوں میں استنبول کی فاتح سلطان مہمت واکیف یونیورسٹی میں تاریح کے پروفیسر اور لٹریچر فیکلٹی کے ڈین ذکریا کورسن بھی شامل ہیں ۔

انادولو ایجنسی سے گفتگو کے دوران کورسن نے کہا کہ یہ میوزیم آنے والوں نسلوں کی رہنمائی کرے گا۔ تر کی کی تاریح میں پہلی بار ایڈیرن میں سلطان کے نام سے منسوح میوزیم تعمیر کیا جا رہا ہے۔
ہر سلطان نے اپنے زیر حکومت علاقوں میں کام کروایا لیکن فاتح سلطان محمد میوزیم اپنی نوعیت کا ایک اہم میوزیم ہو گا کیونکہ براہ راست کسی سلطان کے نام کا یہ پہلا میوزیم ہو گا۔

محمود دوئم عثمانی سلطنت کا وہ سلطان ہے جس نے 21 سال کی عمر میں استنبول فتح کیا اور فاتح کا لقب حاصل کیا اور ایک ترک ریاست کو سلطنت بنا دیا جس نے صدیوں تک متعدد براعظموں میں حکمرانی کی۔

کورسن کے مطابق فاتح یہ صرف ترک تاریح کے ہی نہیں بلکہ مغربی تاریح میں بھی اہم شحصیت ہیں ۔ عثانی سلطان کی پیدائش گاہ کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایڈیرن میں ہماری موجودگی کا مقصد ایڈیرن کے سلطان فاتح محمد کے بارے میں بات کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میوزیم کا مقصد "فاتح کو ایک شخص کی حیثیت سے سمجھنے کی کوشش کرنا ہے۔ اور ہم اس سوال کا جواب جاننے کی کوشش کریں گے کہ کوئی اتنی چھوٹی عمر میں اتنا کا میاب کیسے ہو سکتا ہے۔

Read Previous

ترکی نے اکتوبر میں 693 ملین ڈالر کے زیورات برآمد کیے

Read Next

ترک، عربی کتاب و ثقافت کے آن لائن سیمینار کا آغاز ہوگیا

Leave a Reply