turky-urdu-logo

ایم ایل ایس کے 20 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشحیص

میجر لیگ سوکر (ایم ایل ایس) کے ایک بیان کے مطابق  8 جولائی سے شروع ہونے والے “ایم ایل ایس ایز بیک ٹورنامنٹ” سے قبل 20 کھلاڑیوں اور چھ کلب اسٹاف میں کوویڈ 19 کی مثبت تشحیص ہوئی ہے۔

 4 جون کو ٹیم کی مکمل تربیت دوبارہ شروع کرنے کے بعد ٹورنامنٹ کے لئے فلوریڈا میں ڈزنی ورلڈ ریزورٹ جانے سے قبل کل 668 کھلاڑیوں کا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جس میں سے  18 کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

ایم ایل ایس نے بیان میں کہا ہے کہ دو اور کھلاڑیوں میں ٹورنامنٹ کے لئے اورلینڈو پہنچنے پر کورونا وائرس کی تشحیص ہوئی ، جو مداحوں کے بغیر کھیلا جائے گا اور 11 اگست کو فاتح کا تاج پہنایا جائے گا۔

ایم ایل ایس نے کہا ،کوئی بھی فرد جس میں وائرس کی تشحیص ہوئی ہے اورلینڈو میں کلینیکل ٹرائل سے گزرے گا اور جب تک اس کا ٹیسٹ منفی نہیں آ جاتا ہوٹل کے قرنطینہ سینٹر میں رہیں گے۔

قرنطینہ  کے دوران ایم ایل ایس کے کھلاڑیوں اور دیگر عملہ کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی  جس میں علامات کی نگرانی اور باقاعدگی سے فالو اپ ٹیسٹس شامل ہیں۔

Read Previous

ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے لئے روبلوکس اکاؤنٹس ہیک

Read Next

ایرانی فوج کو اپنے ملک میں داخل نہ کرنا، اسرائیل کی شامی حکومت کو دھمکی

Leave a Reply