Turkiya-Logo-top

میکسیکو کی تاریخی فتح کا جشن سانحے میں بدل گیا، 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

فیفا ورلڈ کپ میں ایکواڈور کے خلاف 2-0 کی تاریخی کامیابی کے بعد میکسیکو سٹی میں ہونے والی جشن کی تقریبات ایک افسوسناک سانحے میں تبدیل ہو گئیں۔ حکام کے مطابق شدید ہجوم، دھکم پیل اور بے قابو رش کے باعث دم گھٹنے سے 19 سالہ نوجوان لڑکی، 48 سالہ خاتون اور 44 سالہ مرد جاں بحق ہو گئے، جبکہ بعد ازاں ایک 30 سالہ شخص مرگی کے شدید دورے کے باعث دم توڑ گیا، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار ہو گئی۔
میکسیکو کی 1986 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی کا جشن منانے کے لیے 10 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ سب سے زیادہ ہجوم شہر کی معروف اینجل آف انڈیپینڈنس یادگار اور پاسیو ڈی لا ریفارما شاہراہ کے اطراف دیکھنے میں آیا، جہاں لوگوں نے آتش بازی کی، قومی پرچم لہرائے اور رات گئے تک جشن مناتے رہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

ریسکیو حکام کے مطابق مختلف مقامات سے بے ہوشی کی حالت میں تین افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ جائے وقوعہ پر سی پی آر سمیت ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دم گھٹنے کے باعث ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہجوم کے باعث متعدد دیگر افراد بھی زخمی اور بے ہوش ہوئے، جنہیں موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔

واقعے کے بعد میکسیکو سٹی کی میئر کلارا بروگاڈا نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ عوامی اجتماعات اور جشن کے دوران ذمہ داری، احتیاط اور دوسروں کے تحفظ کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

واضح رہے کہ میکسیکو نے ایکواڈور کو 0-2 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی ہے، جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا، تاہم اس تاریخی کامیابی کی خوشیاں چند ہی لمحوں میں ایک المناک حادثے کے باعث غم میں تبدیل ہو گئیں۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

Read Previous

بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے لاس اینجلس میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا

Leave a Reply