میٹرو استنبول کے بیان کے مطابق ایم 3 کیرازلی باسکشیر میٹرو اور ایم 9بحریہ اولمپیک میٹرو لائنز تکنیکی خرابی کی وجہ سے آپریٹ نہیں کی جاسکتیں۔
بعد ازاں میٹرو استنبول کی جانب سے دوسرے اعلان میں بتایا گیا کہ دونوں میٹرو لائنز دوبارہ سے بحال کر دی گئیں ہیں۔
میٹرو میں خرابی ہونے کے بعد مسافر گاڑی سے باہر نکل آئے اور ریلوں اور سائیڈ والی سڑک پر چلنا شروع ہو گئے۔
مسافروں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کر کے صورتحال سے آگاہ بھی کیا اور اپنی پریشانی کے بارے میں بھی بتایا۔