ترکیہ کے شہر انطالیہ میں گزشتہ روز سے بارش جاری ہے بارش نے شہر بھر میں سیلابی صورتحال پید ا کر رکھی ہے جس کے باعث مکانات اور سڑکیں زیر آب ہیں جبکہ سیلابی پانی متعدد گاڑیاں بہا لے گیا۔ انطالیہ سمیت بیشتر شہروں میں اسکولز اور تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہیں
میئر مصطفی کلیو اوغلو کا کہنا ہت کہ حالیہ بارش نے 50 سالہ ریکارڈ توڑا ہے ۔ کئی عمارتوں کے زیریں منزلیں اور مکانات زیر آب آگئے ہیں
جبکہ ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD کی مدد سے بارش میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ کملوکا میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے وہاں کے سیکڑوں گرین ہاؤسز سیلاب میں آگئے، جسے گرین ہاؤس کیپیٹل کہا جاتا ہے۔
تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہوئی
مئیر انطالیہ کا کہنا تھا کہ کملوکا سے گزرنے والی انطالیہ ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور گاڑیوں کو گاؤں کی سڑکوں کی طرف موڑ دیا گیا تھا، جبکہ شہر کے باہر سے آنے والوں کو ضلعی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ ترک محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا