آذربائیجان اور پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے مواقع بڑھانے کا عمل تیز کردیا گیا ۔ آذربائیجان – پاکستان ٹیکنالوجی فورم کے پلیٹ فارم پر آذری اور پاکستانی کاروباری شخصیات کی ملاقات ہوئی ۔ آذربائیجان کے چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی ترقی کے ادارے ایس ایم بی ڈی اے کے مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین اورخان ممدوف نے پاکستان کی وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کے وفد اور کاروباری نمائندوں سے ملے
ملاقات میں شرکت کرنے والوں نے آذربائیجان اور پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے شعبے میں سرگرم تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اورخان ممدوف نے کہا کہ "آذربائیجان اور پاکستان کے کاروباری افراد کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں اپنے کردار پر خوشی ہوئی ۔ اسٹارٹ اپس کے لیے ایس ایم بی ڈی اے کے سپورٹ ٹولز اور آذربائیجان – پاکستان ٹیکنالوجی فورم میں اختراعات کو فروغ دینے کے لیے اہم بریفنگ بھی دی گئی ۔ ”