
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں دھڑوں نے مفاہمت کے حوالے سے چین کا دورہ کیا، مذاکرات کے ذریعے مفاہمت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اہم معاملات پر گفتگو کی اور اس حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
حماس اور فتح ایک دوسرے کے حریف ہیں اور ماضی میں ان کے درمیان تصادم بھی ہوچکے ہیں۔
2007 کے پارلیمانی انتخابات میں حماس نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت فتح کو شکست سے دوچار کیا تھا تاہم فتح کی جانب سے انتخابی نتائج تسلیم نہ کیے جانے کے بعد حماس نے فتح کو غزہ سے بے دخل کردیا تھا۔
دونوں دھڑوں کے نمائندوں نے رواں سال روس میں بھی ملاقات کی تھی۔