turky-urdu-logo

مسیمو 2023 کی تقسیم انعامات کی پروقار تقریب

مسیمو 2023 کی تقسیم انعامات کی پروقار تقریب 4 مارچ کو اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی ny بطور مہمان خصوصی  تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں ترکیہ اور پاکستان کے سرکاری اعلی عہدیداروں کے معزز مہمان بھی موجود تھے۔

تقریب کا اہتمام  میسموکے جیتنے والوں کے ساتھ ساتھ منتظمین کو انعامات اور اسناد دینے کے لیے کیا گیا تھا۔

اس سال سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے 874 اسکولوں کے 17 ہزار 5 سو طلباء نے 35 شہروں میں واقع 65 سے زیادہ امتحانی مراکز میں ایونٹ میں حصہ لیا۔

اس سال کے میسمو میں آٹھویں جماعت کے فاتح کو دیا جانے والا ایک منفرد ٹائٹل شامل ہے جس کا نام "پاکستان کا الخوارزمی” ہے۔ یہ کیڈٹ کالج حسن ابدال سے آٹھویں جماعت کے احمد حسنات نے حاصل کیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےترک سفیر کا کہنا تھا کہ یہ مقابلہ جات دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی علامت ہیں اور دو ملکوں اور ایک قوم کے پیغام کو دنیا میں پھیلاتی ہیں۔

 

Read Previous

ترکیہ کا سفر ۔۔۔ چند ناقابل فراموش واقعات

Read Next

سعودی عرب نے مرکزی بینک ترکیہ میں 5 بلین ڈالر جمع کروانے کا اعلان کردیا

Leave a Reply