turky-urdu-logo

مقابلوں، نمائشوں اور ورکشاپس کی میزبانی کے لیے 5 روزہ میلے ٹیکنوفیسٹ کا آغازز ہو گیا

TEKNOFEST 2023 کے تیسرے ایڈیشن، ترکیہ کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی اور ایرو اسپیس ایونٹ کا ایجین شہر ازمیر میں آغاز ہو گیا۔

ازمیر کے ہوائی اڈے پر پانچ روزہ فیسٹیول میں مقابلوں، ہوائی شوز، نمائشوں اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس کا اہتمام ہر سال ترک ٹیکنالوجی ٹیم (T3) فاؤنڈیشن اور ملک کی وزارت صنعت و ٹیکنالوجی نے 2018 سے دیگر وزارتوں اور درجنوں دیگر سرکاری اداروں، نجی کمپنیوں اور یونیورسٹیوں کے تعاون سے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

آسمان پر دلچسپ شوز بھی منعقد ہونے والے ہیں، جو ترکیہ کی فضائیہ کی ترک سٹارز کی ایروبیٹکس ٹیم کے ساتھ ساتھ ترکیہ کی کمپنی Baykar کی طرف سے تیار کردہ Bayraktar Akinci اور TB2 ڈرونز کے جلوے بھی دکھائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ترکیہ کی ایئر شو ٹیم F-16 SoloTurk، نیز Hurkus trainer aircraft، BELL-429 ہیلی کاپٹر، پیراموٹرز، جائرو کاپٹر، اور T-129 اتاک ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

اس سال ایونٹ کا پہلا ایڈیشن مئی میں استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر منعقد ہوا، جس میں 2.5 ملین لوگوں کی ایونٹ میں شعمولیت  کا عالمی ریکارڈ دیکھا گیا۔

دوسرا ستمبر کے اوائل میں دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوا تھا جس میں تقریباً 10 لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔

TEKNOFEST کا انعقاد 121 اداروں، سرکاری اور نجی شعبے کی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور میڈیا کمپنیوں کی شرکت سے کیا جا رہا ہے۔

Read Previous

ترک قونصل جنرل لاہور درمش باشتو کی ترک کمپنیوں کے نمائندوں اور پیشہ ور افراد سے ملاقات

Read Next

سعودیہ، مصر، فرانس اور ناروے کے سفیروں نے ترک صدر کو سفارتی دستاویزات پیش کیں

Leave a Reply