turky-urdu-logo

مشرقی ترکی میں 5 ایم شدت کا زلزلہ

نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق جمعہ کے روز  5 ایم شدت کے زلزلے نے مشرقی ترکی کو دہلا دیا۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ  زلزلہ مالیتیہ صوبے کے پٹورج ضلع میں آیا جبکہ زلزلے کی گہرائی سات کلومیٹر (4.3 میل) تھی۔

زلزلہ جو ہمسائے صوبوں میں بھی محسوس کیا گیا  صبح 9.06 بجے آیا۔

مالیتیہ کے گورنر آئین بارس نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ ابھی تک ہلاکتوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے  تاہم صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔

Read Previous

ترکی میں شہروں کو مزید سر سبز و شاداب بنانے کے لیے 10 نئے پارکس کا افتتاح

Read Next

ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں

Leave a Reply