turky-urdu-logo

مشرقی ترکی میں 5.4 ایم شدت کا زلزلہ

ملک کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق جمعرات کو 5.4 ایم شدت کے زلزلے نے ترکی کے مشرقی صوبے وان کو دہلا دیا۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (اے ایف اے ڈی) نے بتایا کہ زلزلے اوزالپ ضلع میں 1 بجھ کر 03 منٹ پر آیا ۔ جبکہ زلزلے کی گہرائی 6.9 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

وان کے گورنر مہمت ایمن بلمیز نے کہا کہ زلزلے کے باعث کچھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے ، اور مزید کسی نقصان کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے ٹویٹر پر کہا کہ عوام  کو صورتحال پر مزید اپ ڈیٹ  وان کے گورنر اور اے ایف اے ڈی کے ذریعہ دی جائے گی۔ ایران اور ترکی دنیا کے سب سے زیادہ زلزلے سے متاثرہ ممالک میں شامل ہیں۔ فروری میں ، ایرانی سرحدی علاقے کے قریب 5.9 ایم شدت کے زلزلے کے بعد وان میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

Read Previous

25 فیصد یورپی شہری اپنا کام نکلوانے کے لیے رشوت دینے کے لیے تیار؛ سروے

Read Next

لیبیا کے مستقبل کا فیصلہ عالمی قوانین کے مطابق طےکیا جائے گا، تُرک نائب صدر

Leave a Reply