
ہفتے کے روز ترکیہ کے وسطی صوبے نگدے میں 5.3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق زلزلہ 7 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا اور ضلع بور میں دوپہر 1:27 پر آیا۔
ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اس سے قبل 6 فروری کو آنے والے 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کا مرکز قہر مانماراش میں تھا اور اس نے 10 دیگر صوبوں – ادانا، آدیامان، دیار باقر، ایلازیگ، حطائے، غازینتپ، کیلیس، ملاطیہ، عثمانیہ، اور سانلیورفا کو بھی متاثر کیا۔
ان زلزلوں سے 13 ملین سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔