
مشرقی ترکی کے صوبہ ایلازی میں 5.3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (ای ایف اے ڈی ) کا کہنا تھا کہ زلزلہ مقامی وقت کےمطابق صبح 9 بج کر 15 منٹ پر آیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ زلزلہ کا دارلحکومت ترکی کا صوبہ ایلازی تھا۔
وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے اپنے بیان میں کہا کہ زلزلے کے بعد سے ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔
وزیر کا مزید کہنا تھا کہ امدادی ٹیمیں علاقے کا معا ئنہ کر رہی ہیں۔
زلزے کے جھٹکے ترکی کے دیگر صوبے ملاتیہ ، ادیامن، انیلورفا، ماردین، بتمان اور دیار باکر میں بھی محسوس کیے گئے۔
ترکی کی ڈیزاسٹر اور ایمرجنسی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صوبے میں اب تک کسی قسم کے تعمیراتی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔
اگرچہ اس زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا مگر لوگوں کے دلوں میں ایک بار پھر زلزلے کا خوف جاگ گیا ہے۔