
ترکیہ کی مدد کے لیے ارجنٹینا کے فٹ بال اسٹار لیونل میسی بھی پیچھے نہ رہے میسی نے گزشتہ رات اپنے انسٹاگرام میں پوسٹ کیا کہ حالیہ زلزلوں سے شام اور ترکیہ کے ہزاروں بچے اور خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں ۔ میرا دل ان متاثرین بالخصوص بچوں کے لیے روتا ہے
انہوں نے اپنے انسٹاگرام فالورز سے بھی اپیل کی کہ وہ جتنا ہو سکتا ہے یونیسیف کی مدد کریں کیونکہ یونیسیف زلزلہ زدہ علاقوں میں متاثرہ افراد بالخصوص بچوں کی مدد کر رہے ہیں آپ کی دی گئی امداد ان متاثرین کے لیے بہت معاون ثابت ہو گی۔
لیونل میسی نے اس سے قبل اپنی دستخط شدہ پیرس سینٹ جرمین جرسی ترک انٹرنیشنل ڈیفنڈر میریہ دیمیرل کو عطیہ کی تھی اس مہم کا مقصد زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے اسٹار کھلاڑیوں کی دستخط شدہ جرسیوں کو نیلام کر نا تھا
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتےآنے والے زلزلے سے اب تک 29 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں