turky-urdu-logo

ارطغرل غازی کے بعد کورلوش عثمان بھی اب اردو زبان میں نشر کیا جائے گا

ترک تاریخی تاریخ ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کا سیکوئل کورولوش عثمان بھی پاکستان میں نشر ہونے جا رہا ہے۔

اس سے قبل ارطغرل غازی  پچھلے رمضان پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر نشر  ہونا شروع ہوا تھا۔

پاکستان میں ناظرین نے ارطغرل ٖغازی کو اسلامی اقدار اور مسلم تاریخ کی عکاسی کی بنا پر بے حد پسند کیا اور  اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا گیا۔

کورولش عثمان کو پاکستان کا نجی چینل جیو ٹی وی نشرکرنے جا رہا ہے۔ ڈرامہ کو اردو زبان میں نشر کیا جائے گا فلحال ڈرامہ نشر ہونے کی تاریخ سامنے نہیں آئی البتہ امید ہے کہ ماہ رمضان میں ڈرامہ کی نشریات کا آغاز ہو گا۔

Read Previous

ویکسین لگوائے بغیر عمرہ کی اجازت نہیں ہوگی،سعودی وزارت حج وعمرہ

Read Next

پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے ریکارڈ اموات

Leave a Reply