سعودی وزارت حج و عمرہ نے رمضان کے دوران عمرہ کرنے کی نئی شرائط کا اعلان کردیا۔
میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری شرائط و ضوابط کا اطلاق رمضان سے کیا جائے گا۔
وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حرم شریف اور مسجد نبوی میں کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے ہی داخل ہو سکیں گے۔
ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے ہی اس سال رمضان میں عمرہ کر سکیں گے۔
سعودی وزارت حج کا مزید کہنا تھا کہ عمرہ ، زیارت اور نمازوں کی ادائیگی کے اجازت نامے مقررہ ایپس کے ذریعے ہی جاری کیے جائیں گے۔
نمازی مقررہ ایپس کی مدد سے مرضی کی تاریخ اور وقت کا تعین کر سکیں گے۔
