TurkiyaLogo-159

قونیہ: ارشد ندیم اور نوح دستگیر نے 75واں یوم آزادی ترکیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ منایا

ترکیہ کے شہر قونیہ میں جاری  اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل  دلوانے والے ارشد   ندیم نے     ترکیہ  میں  پاکستان کمیونٹی کے ساتھ جیت کا جشن  اور پاکستان کا 75 واں یوم آزادی منایا

یکجہتی گیمز میں شریک ارشد ندیم، نوح دستگیر سمیت دیگر  پاکستانی ایتھلیٹس نے ترکیہ میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ یوم آزادی کا جشن منایا

پاکستان کے پرچم سے سجا کیک  کاٹا گیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے

ترکیہ کے شہر قونیہ میں اسلامی یکجہتی گیمز میں ارشد ندیم شروع ہی سے ٹاپ پر رہے۔

پہلی باری میں 79.40 کی تھرو کے بعد دوسری باری میں انہوں نے 88.55 کی تھرو کی جو اسلامک گیمز کی سب سے بڑی ریکارڈ تھرو ہے۔ یہ ہی ان کی بہترین تھرو رہی۔

اس کے بعد کی تین باریوں میں انہوں نے 75.50، 82.40 اور 83.33 کی تھروز کیں تاہم کوئی دوسرا ایتھلیٹ ارشد کو پیچھے نہ چھوڑ سکا یوں انہوں نے ان مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا

Alkhidmat

Read Previous

بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

Read Next

امریکہ سے F-16 طیارے خریدنے کے حوالے سے مذکرات کے لیے ترک وفد امریکہ روانہ

Leave a Reply