turky-urdu-logo

محسن فخری زادہ کا قتل خطے کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلی فون پر بات کی۔ صدر ایردوان نے کہا کہ ایران کے سب سے بڑے ایٹمی سائنسدان فخری زادہ کا قتل دراصل خطے کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔

صدر ایردوان نے محسن فخری زادہ کے قتل پر ایرانی صدر حسن روحانی اور ایرانی عوام سے تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماوٗں کے درمیان بات چیت کے دوران کاراباخ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ کاراباخ کی آزدی کے بعد خطے میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کسی ایک واقعے سے بچنے کی تجویز دی جس سے خطے کا امن ایک بار پھر عدم استحکام کا شکار نہ ہو جائے۔

ترک صدر نے کہا کہ کاراباخ میں امن اور استحکام سے نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے دیگر ممالک سمیت آرمینیا کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

دونوں رہنماوٗں نے خطے کی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید بہتر بنانے پر بھی بات چیت کی۔

Read Previous

آذری حکومت کی جانب سے جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

Read Next

یو اے ای نے اسرائیلیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کر دیئے

Leave a Reply