Turkiya-Logo-top

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں دھماکہ، 5 پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں اولڈ پولیس لائنز کی مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 11 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

خیبر پختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل ذوالفقار حمید کے مطابق دھماکہ کوہاٹ اولڈ پولیس لائنز کے علاقے میں ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی کو عمارت سے ٹکرایا گیا۔ آئی جی پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد مسلح حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

بعد ازاں آئی جی کے پی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات میں سامنے آیا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے اسپیشل برانچ کی عمارت کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی دھماکے کی مذمت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

حکام کے مطابق واقعے کی نوعیت اور حملے میں ملوث افراد کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس سے قبل دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں۔

پاکستان آرمی اور پولیس نوجوان بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق علاقے کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Read Previous

ترکیہ کے انٹیلیجنس چیف کا پاکستان کا دورہ، افغانستان سمیت علاقائی سلامتی اور دوطرفہ سیکیورٹی تعاون پر بات چیت

Leave a Reply