turky-urdu-logo

کابل: مسجد میں دھماکہ، 21 افرادجاں بحق 50 سے زائد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی میں مسجد کے اندر ہونے والے دھماکے میں 20 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران کا کہنا ہے کہ کابل کے علاقے خیر خانہ پی ڈی 17 میں مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جسکے بعد سے وہاں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جاں بحق افراد میں مسجد کے امام بھی شامل ہیں، افغان امور پر نظر رکھنے والے صحافیوں نے جاں بحق ہونے والے امام کا نام مولوی عامر محمد کابلی بتایا ہے جن کے قتل کا فتویٰ کئی ماہ پہلے داعش کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔

دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔

Read Previous

شام کی سرحد پر ترک فوج اور کرد دہشتگردوں کے درمیان تصادم

Read Next

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ طے,پاکستان پر منفی اثرات مرتب ہونگے

Leave a Reply