turky-urdu-logo

15 جولائی 2016:جمہوریت اور قومی اتحاد کے دن کے موقع پرترک سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد

15 جولائئی 2016 کو جمہوریت اور قومی اتحاد کے دن کے موقع پر ایک پر جوش خراج تحسین پیش کرتے ہوئے،ترک سفارتخانے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں پاکستان قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف سمیت پاکستانی حکام، ترک اداروں اور کمپنیوں کے نمائندوں، ترک شہریوں، سفارتکاروں اور ترک طلباء نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مین ترکیہ کے سفیر مہمت پاچا جی کا کہنا تھا کہ آج کا دن ترک قوم کی ان عظیم قربانیوں کی یاد کو تازہ کرتا ہے جنہوں نے ترکیہ کو ایک نئی زندگی بخشی ۔ ترک عوام کبھی بھی اپنے فرض سے منہ نہیں پھیرے گی اور ہمیشہ ایسے ہی اپنی بقاء کی جنگ لڑتی رہے گی۔

پاکستان قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمہوریت کے لیے ترکیہ کی ثابت قدمی کی تعریف کی اور ایسے اہم لمحات کو یاد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستانی حکام اور ترک اداروں/کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی جمہوریت کی مشترکہ اقدار اور دونوں ممالک کے درمیان اتحاد کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

تقریب کے آخر میں 15 جولائی کی یاد میں تصویری نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا۔

یادگاری تقریب جمہوریت کے نظریات کو برقرار رکھنے، قومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور ان اصولوں کو خطرے میں ڈالنے والے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عہد کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

 

Read Previous

15 جولائی 2016 ترک قوم کے شہدا کو سلام

Read Next

15 جولائی کی رات ۔۔۔ کتنے بجے کیا ہوا ؟

Leave a Reply