جماعتِ اسلامی پاکستان کے وفد نے ترکیہ کی نیو رفاہ پارٹی کے چیئرمین فاتح اربکان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سیاسی و عوامی روابط اور مسلم دنیا کو درپیش مختلف چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

جماعتِ اسلامی کے شعبۂ خارجہ امور کے سربراہ آصف لقمان قاضی کی قیادت میں وفد نے فاتح اربکان اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلم ممالک کے درمیان زیادہ مؤثر سیاسی اور سفارتی تعاون کی ضرورت پر گفتگو کی گئی۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
دونوں جانب سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے، سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے بڑھانے اور نوجوانوں و سماجی تنظیموں کی سطح پر تعاون کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفد نے مسلم دنیا کو درپیش علاقائی تنازعات، اقتصادی مسائل اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ مؤقف اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی بات کی۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
ملاقات کے دوران جماعتِ اسلامی پاکستان اور ترکیہ کی ملی گورش سیاسی روایت کے درمیان دیرینہ تعلقات کا بھی ذکر کیا گیا اور مستقبل میں باہمی رابطے جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔
