turky-urdu-logo

اسرائیلی محاصرہ توڑ کر لوگوں کو بھوک سے مرنے سے بچانا ناگزیر ہے،حاقان فیدان

جدہ میں ہونے والے او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں غزہ کی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس میں ترکیہ ، سعودی عرب ، پاکستان سمیت دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی ۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون کی تنظیم کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاقان فیدان نے غزہ میں مظالم کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک منصوبہ تیار کرنے پر زور دیا ہے کیونکہ اسرائیل تقریباً پانچ ماہ سے محصور فلسطینیوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ حاقان فیدان نے کہا کہ اسرائیل میں ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کے فیصلے پر عمل درآمد کی نگرانی کی جانی چاہیے ، قانونی بنیادوں پر بین الاقوامی قوانین کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کی کوششیں ناگریر ہیں اور ہمیں اسرائیلی محاصرہ توڑ کر لوگوں کو بھوک سے مرنے سے بچانا چاہیے

اجلاس میں پاکستان کی جانب سے مستقل مندوب فواد شیر نے پاکستانی موقف پیش کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی ۔ غزہ کے لیے انسانی بنیادوں پر فنڈز کی فراہمی ، امدادی کارکنوں اور تنظیموں کے داخلے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے پر زور دیا۔

اجلاس میں وزرا نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر جنگی جرائم کا تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلا اور تمام غیر قانونی اقدامات روکنے پر زور دیا

Read Previous

عالم اسلام کو فلسطین کے لیے سخت جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے،ترک پارلیمنٹ اسپیکر

Read Next

فلسطین اسرائیل تنازعے کے خاتمے کے لئے ضامن بننے کو تیار ہیں صدر ایردوان کی انقرہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں پیشکش

Leave a Reply