
استنبول میں موجود چاملیجا ٹی وی ریڈیو ٹاور، ستمبر میں اپنی نشریات شروع کرے گا۔
چاملیجا ٹی وی ریڈیو، میٹروپولیس میں نشریات کی فراہمی کے لئے درکار تمام اینٹینا شامل ہیں۔
ریڈیو اور ٹی و ی سپریم کونسل کا کہنا ہے کہ ٹاور کی تعمیر کا کام جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی ٹیسٹ نشریات بھی کر لی جائیں گی اور 10 ستمبر تک ٹاور اپنی نشریات کو شروع کردے گا۔
ریڈیو اور ٹی وی سپریم کونسل کے ماہرین اس ٹاور میں ہونے والے کام کی نگرانی کریں گے۔