turky-urdu-logo

استنبول کے شہریوں کے یومیہ ستر منٹ ٹریفک جام میں ضائع ہوتے ہیں

ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے شہریوں کے ہر روز ٹریفک جام میں 70 منٹ ضائع ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں کے ایک ماہ میں 6 دن ٹریفک میں گزر جاتے ہیں۔

ترکی کی یدی تپ یونیورسٹی کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق ذاتی گاڑیاں استعمال کرنے والے افراد کے ٹریفک جام میں روزانہ کی بنیاد پر ستر منٹ ضائع ہوتے ہیں ۔ جو فاصلہ 15 منٹ میں طے ہو سکتا ہے اس میں 50 منٹ لگ جاتے ہیں۔

تحقیق کے لیے ایک سال تک استنبول کی 5000 کلو میٹر سٹرک پر ٹریفک کے اعدادوشمار اکھٹے کیے گئے۔

جمع شدہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2019 میں استنبول کی مرکزی شاہراہ استعمال کرنے والوں کی اوسط رفتار 28.3 فی گھنٹہ رہی۔ بذریعہ شاہراہ سفر کرنے والوں کا 66 فیصد وقت ٹریفک میں برباد ہوا۔

ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ صبح کے وقت مرکزی شاہراہ سے سفر کرنے والی کی اوسط رفتار 24.2 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی جبکہ شام کے اوقات اوسط رفتار میں مزید کمی دیکھی گئی۔

محقیقین میں سے ایک سرکان گورسوئے کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام میں ضائع ہونے والی اوقات اب خطرناک حد تک پہنچ گئےہیں۔

ٹریفک کے مسائل کے باوجود حالیہ برسوں میں کچھ مثبت پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ استنبول بلدیہ کی آمدو رفت میں سرمایہ کاری اور اسمارٹ حل کی معاونت سے ٹریفک جام میں 6 فیصد کمہ آئی ہے جبکہ اس سال آبادی اور گاڑیوں کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔

Read Previous

سوشل میڈیا ایپس کو اب قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا ہو گا

Read Next

فینز باحس بیکو،ترک ایئر لائنز یورو لیگ کا چوتھے راونڈ میں روس کے سی ایس کے اے ، ماسکو سے مقابلہ

Leave a Reply