
استنبول میں عوامی مقامات میں داخلے کے لیے نئے کورونا وائرس اقدامات جاری کر دئیے گئے۔
استنبول کی گورنر شپ نے اعلان کیا ہے کہ 15 مارچ کے بعد سے تمام عوامی و سرکاری عمارتوں میں داخل ہونے کے لیے کورونا وائرس ٹریکنگ کوڈ (ایچ ای ایس) دکھانا لازم ہوگا۔
گورنر آفس کے بیان کے مطابق استنبول پبلک ہیلتھ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور اس پر نظر رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسکولوں سمیت تمام سرکاری عمارتوں ، لائبریریوں، کھیل کے میدانوں، شادی ہالز اور ریسٹورینٹ جیسی عوامی جگہوں پر 15 مارچ کے بعد کوڈ دکھانا لازم ہوگا۔
14 جنوری سے ترکی نے بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کیویکسینشن کی مہم کا آغاز کرنے کا اراداہ کیا ہے۔
ویکسین سب سے پہلے صحت کے کارکنوں اور اعلی عہدیداروں کو لگائی جائے گی تاکہ عوام کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔
یکم مارچ کو صدر رجب طیب ایردوان نے انفرادی صوبوں کے حالات کی بنیاد پر کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔