turky-urdu-logo

استنبول ماڈرن میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والےافراد کے لیے داخلہ مفت

استنبول ماڈرن سال کےآخر میں صحت کی دیکھ بھا ل کرنے والے تمام کارکنوں کو کورونا وائرس  کے خلاف انکی  کوششوں اور جدوجہد کو سراہنے کے لیے  مفت  داخلہ فراہم کرے گا۔

سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کام کرنے والے صحت اور معاون صحت سے متعلق اہلکار نیز وزارت صحت اور یونیورسٹیوں سے وابستہ افراد پیر کے علاوہ استنبول ماڈرن میں ہر روز آرٹ بریک لے سکیں گے۔

میوزیم ، جو وبائی امراض کے خلاف اٹھائے گئے احتیاطی تدابیر کی بدولت محفوظ کیا گیا ہے وہاں داخلی دروازے پر اپنے ہیلتھ ورکر شناختی کارڈ کودکھانے سے ہر شخص کو باآسانی داخلہ مل سکتا ہے۔

میوزیم تاریخی بییو اولو ضلع میں اپنے عارضی مقام پر واقع ہے۔

Read Previous

ترک شارٹ فلم ونٹر گارڈن متعدد ایوارڈز کے لیے نامزد

Read Next

ترکش ڈاکٹرز پانچ سالہ شامی بچی کے ہیرو

Leave a Reply